پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی، اسکواڈ کے اراکین ناشتے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔
کولمبو میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی نماز عید کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کی، عید پر تمام کھلاڑیوں نے اپنے گھروں میں قربانی کا اہتمام کیا ہوا ہے اور فون کے ذریعے گھر والوں اور دوستوں سے رابطے میں بھی ہیں۔
سری لنکا کی مختصر سیریز میں کسی کھلاڑی کے ساتھ اہل خانہ کو نہیں بھیجا گیا ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید منانے کا اصل مزہ تو گھر میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری مظاہروں کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روز ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کولمبو میں حالات معمول کے مطابق ہیں، سڑکیں کلئیر ہیں مظاہرین سڑکوں پر موجود نہیں ہیں۔
Comments are closed.