farm girl hookup california hookup bar asian girls best hookup subredduts secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹ ٹیم آج چٹاگانگ سے ڈھاکا روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج سہ پہر چٹاگانگ سے ڈھاکا روانہ ہوگی، قومی ٹیم 2 اور 3 دسمبر کو شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ بننے والے محمد نعیم کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.