پاکستان کرکٹ ٹیم آج سہ پہر چٹاگانگ سے ڈھاکا روانہ ہوگی، قومی ٹیم 2 اور 3 دسمبر کو شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ بننے والے محمد نعیم کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.