curvy hookup free nyc hookups hookups skateboards shirts hookup que significa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹر فاطمہ ثنا ویمن ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کیلئے پاکستانی کی فاطمہ ثنا کو بھی شامل کیا ہے۔

آئی سی سی ایوارڈز کی نامزدگیاں آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے تو پاکستان کو کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا تاہم محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

پاکستان کی فاطمہ ثنا کو بھی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کے لیے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی نامزد کردیا۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کی لیزلے لی ، انگلینڈ کی ٹیمی بیماؤنٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی شامل ہیں۔

فاطمہ ثنا نے رواں برس 13 میچوں میں 24.90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں جن میں ایک میچ میں پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے 14.66 کی اوسط سے 132 رنز بھی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.