قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ ہوا جس میں کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔
لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کیمپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن قومی کرکٹرز کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ شروع ہوا۔
لاہور کی شدید گرمی کے باوجود کرکٹرز نے خوب جان ماری۔ این ایچ پی سی بی ایگلز نے شاہینز کے خلاف 7 وکٹوں پر 344 رنز بنائے۔
عابد علی نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے۔
حیدر علی نے 83 کامران غلام نے 65 اور قاسم اکرم نے 52 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
شاہینز کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، ثمین گل، آصف آفریدی اور آلیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.