قومی کرکٹرز کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری ہے، کنڈیشنگ کیمپ کا حصہ بننے والے کرکٹرز کے فٹنس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
قومی کرکٹرز کی اسسمنٹ کے بعد کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہو گیا ہے، جس میں 45 کھلاڑی شریک ہیں۔
قومی کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے کنڈیشننگ کیمپ کے مقصد اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔
قومی کرکٹرز کو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور نیٹ پر ان کی اسکلز پر کام کیا جا رہا ہے، کرکٹرز نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈیشننگ کیمپ کا حصہ بننے والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بیٹر عمر اکمل کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اپنے فٹنس لیول سے مطمئن نہیں کر سکے، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اور شرجیل خان کی فٹنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.