پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کے انتخابات کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا تاخیر کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈول ہے، جس کے باعث قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا معاملے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان اظہر علی ریٹائر ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹ لسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ فواد عالم اور یاسر شاہ کا بھی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں نعمان علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود کا بھی جگہ برقرار رکھنا دشوار ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف کو کنٹریکٹ میں ترقی مل سکتی ہے جبکہ افتخار احمد، صائم ایوب، احسان اللّٰہ، زمان خان اور اسامہ میر کو کنٹریکٹ ملنے کی امید ہے۔
Comments are closed.