قومی کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے، کھلاڑیوں نے لاہور کرکٹ سٹی ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔
قومی کرکٹرز نے لاہور کے شدید گرم موسم میں ایل سی سی اے میں ڈھائی گھنٹے سے زائد نیٹ پریکٹس کی۔
کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن کے آغاز میں رننگ اور فزیکل ایکسرسائزز کیں، جس کے بعد کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کرتے رہے، قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ بولرز پر خصوصی کام کرتے نظر آئے۔
پی سی بی کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا، دوسرا مرحلہ 26 مئی سے 10 جون تک ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینا اور آئندہ کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کرنا ہے۔
Comments are closed.