پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، ویسٹ انڈیز آمد پر کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرتے ہی قومی کرکٹرز نے برج ٹاؤن بارباڈوس میں طویل ٹریننگ سیشن کیا، قومی کرکٹرز نے بارباڈوس کے ساحل پر بھی وقت گزارا۔
ویسٹ انڈیز سے پانچ ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے براہ راست کیربیئنز کے دیس پہنچی، ایک روز آئیسولیشن میں گزارنے اور کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے گراؤنڈ کا رخ کیا اور برج ٹاؤن میں چار گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن منعقد کیا۔
قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔
گراؤنڈ آنے سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے بارباڈوس میں ساحل کا بھی رخ کیا جہاں قومی کرکٹرز کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی ہوا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.