قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے کیمپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عماد شکیل بٹ اور مبشر علی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کیمپ سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معین شکیل سمیت دیگر 2 کھلاڑیوں کے ہاکی کیمپ میں رپورٹ کرنے کا بھی امکان نہیں ہے۔
ایک کھلاڑی نے اس صورتحال سے متعلق کہا کہ ہاکی کی بدولت سب کچھ ملا لیکن اب معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں، دیگر آپشنز دیکھنا چاہتے ہیں۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے متعلق لگائے گئے کیمپ میں لیگز کھیلنے میں مصروف دوسرے چند کھلاڑیوں کی بھی فوری شرکت کا امکان کم ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اتوار سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔
Comments are closed.