جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی ٹیم کو پاور ہٹنگ کرنے والے بیٹرز اور کوچز کی ضرورت ہے، یاسر حمید

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو پاور ہٹنگ کرنے والے بیٹرز اور کوچز کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں یاسر حمید نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کی امید تھی کیونکہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت تھی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم جیسا کھیلی اس پر افسوس ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں غلطیوں کو بڑا نہیں کہا جاسکتا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ دنیا میں پاور ہٹنگ کا الگ کوچ ہوتا ہے کیونکہ پاور ہٹنگ اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پاور ہٹنگ کرنے والے بیٹرز اور کوچز کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.