چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں، ٹیم کامستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن مستقل ہیڈ کوچ کی شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی اس عہدے کے لیے زیر غور ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی اظہار دلچسپی ہے، ان کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور ورنن فلینڈر بولنگ کنسلٹنٹ تعینات ہوئے ہیں۔
Comments are closed.