
سڈنی میں پاکستان ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
قومی اسکواڈ کا آج سڈنی میں ٹریننگ سیشن ہوا، ٹریننگ کا پہلا سیشن کیچ پریکٹس اور تھرو پریکٹس پر مشتمل رہا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا اہم میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گا۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج نیدرلینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا جبکہ بنگلادیش اور بھارت بھی آمنے سامنے ہوں گے۔
بنگلادیش اگر آج بھارت کو ہرا دیا اور پاکستان اپنے 2 میچز جیت گیا تو اُس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔
بنگلادیش اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔
ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستان کو اپنی جیت کے ساتھ ساتھ گروپ میں موجود دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر انحصار کرنا ہوگا۔
Comments are closed.