بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی، مریم نواز

بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گرین شرٹس کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ قومی ٹیم نے کیا زبردست اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.