بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹیم آج بنگلادیش میں جم اور پول سیشن کرے گی

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج جم اور پول سیشن میں حصہ لے گی جبکہ کل سے نیٹ پریکٹس شروع ہوگی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ، کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای سے بنگلادیش روانہ ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.