بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملکی آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، آبادی بڑھنے کے بعد پارلیمنٹ کو اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹس کے پاس پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا حکم دینے کا اختیار نہیں ہے، کیسے کہہ دیں کہ پارلیمان اقلیتی نشستیں بڑھا دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.