لاہور میں ہونے والی قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی، پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نیشنل مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے تین روزہ مقابلے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہوئے، ایونٹ میں واپڈا کے ویٹ لفٹرز چھائے رہے جنہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس ایونٹ میں آرمی نے دوسری اور ریلویز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
واپڈا نے مجموعی طور پر 117، آرمی نے 97 جبکہ ریلویز نے 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ میں کئی نئے ریکارڈ ز بھی قائم ہوئے، شرجیل بٹ نے 55 کلو گرام کلاس میں تین ریکارڈ بنائے، 61 کلو گرام میں ابوبکر غنی، 73 کلو گرام میں طلحہ طالب نے تین،81 کلو گرام میں حیدر علی نے ایک ریکارڈ قائم کیا، نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کلاس میں ریکارڈ قائم کیا۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Comments are closed.