جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی مینز باسکٹ بال میں پہلے دن چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

قومی مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی، پہلے دن چار میچز کے فیصلے ہوگئے۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر انتظام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پانچ روزہ مقابلوں کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پی او ایف اور لاہور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو شکست دے دی۔

پاکستان آرمی نے 56 کے مقابلے میں 108 پوائنٹس سے فتح سمیٹی، واپڈا نے اسلام آباد کے خلاف 33-80 کے اسکور سےکامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں پاکستان آرڈنینس فیکٹری نے پی اے ایف کو 39 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے ہرا دیا جبکہ دن کا چوتھا میچ لاہور اور نیوی کے درمیان ہوا جس میں لاہور نے نیوی کو 55-86 سے مات دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.