سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے قومی مفاہمت کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو منالیا۔
محمد علی درانی کے قریبی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر کردار ادا کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔
سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان قومی مفاہمت کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سرگرم ہوگئے۔
قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بھی بات چیت کا امکان ہے۔
سابق وزیر محمد علی درانی کے قریبی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے۔
سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔
دوسری جانب جے یو آئی ف کے اعلامیہ میں کہا گيا ہے کہ محمد علی درانی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
Comments are closed.