hookup agency in singapore galaxy s10 stereo hookup my uber hookup carolina sweets hookup hotshot hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سیکیورٹی و سلامتی، افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

اعلامیئے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزراء، کابینہ ارکین، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتِ حال سے متعلق مربوط پالیسی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے افغانستان میں حکومت کی مختلف کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔

اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا کہ خصوصی سیل افغانستان کے لیے انسانی امداد کے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ خصوصی سیل مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.