قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور اس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم اور اجلاس کے شرکاء نے ڈیسک بجا کر ڈی جی آئی ایس آئی کو شاندار کارنامے پر شاباش دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کرنا بڑا کارنامہ قرار دیا۔
شرکاء نے رائے دی کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام کو گرفتار کرنا پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی رہنما کی گرفتاری دنیا میں دوسرا اور پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے۔
یہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed.