قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت کے علاوہ کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلیٰ خصوصی طور پر شریک ہیں۔
چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سمیت سروسز چیفس بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او بھی شریک ہیں۔
وزیرِ دفاع، وزیرِ خزانہ، وزیرِ خارجہ، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
Comments are closed.