قومی سلامتی پالیسی میں معاشی سیکیورٹی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔
پالیسی میں خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسائیہ ممالک سے تجارت بنیادی نکتہ ہوگاجبکہ ہائبرڈ وار فیئر بھی پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان14 جنوری بروز جمعہ کو 100 سے زائد صفحات پر مشتمل قومی سلامتی پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پالیسی معاشی، عسکری اور انسانی سیکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہے، معاشی سیکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی ہے، سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت کو پالیسی میں ردوبدل کا اختیار ہوگا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پالیسی پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔
خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت پالیسی کا بنیادی نکات ہو ں گے۔
اس میں ہائبرڈ وار فیئر اور وسائل میں اضافہ شامل ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments are closed.