قومی ریسلنگ ٹیم کے پہلوان انعام بٹ کا کامن ویلتھ گیمز 2022ء سے متعلق کہنا ہے کہ اسی عزم کے ساتھ جا رہے ہیں کہ برمنگھم میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنا ہے۔
پاکستان ریسلنگ ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے کیمپ جاری ہے۔
پہلوان انعام بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے، اس گیم میں کوئی آسان پہلوان شرکت نہیں کرتا۔
پہلوان طیب رضا کا کہنا ہے کہ ایئر کنڈیشننگ ہال کی سہولت موجود ہے جس کا فائدہ ہو رہا ہے جبکہ فرید علی نے کہا ہے کہ پہلوانوں کی ریکوری اور فٹنس کا اس موسم میں خاص خیال رکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کا آغاز رواں ماہ کی 18 تاریخ سے برطانوی شہر برمنگھم میں ہو رہا ہے۔
Comments are closed.