حکومت نے آج سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9.42 سے بڑھاکر 9.51 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کو 7.97 فیصد سے بڑھاکر8.40 فیصد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9 فیصد پر برقرار ہے جبکہ بہبود، پینشنرز اور شہدا ویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28 فیصد برقرار رہے گا۔
Comments are closed.