قومی انڈر 13 اور انڈر 16 میں مجموعی طور پر 56 کھلاڑی زائد العمر قرار پائے ہیں۔
قومی انڈر 13اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت کے معاملے پر اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
انڈر 16 ٹورنامنٹ میں 36 اور انڈر 13 ٹورنامنٹ میں 20 کھلاڑی زائد العمر قرار پائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت کے انکشاف پر ٹورنامنٹ 17 جنوری کو معطل کردیا تھا۔
پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کے لیے بون ٹیسٹ کرایا تھا، جس کے بعد سامنے آیا ہے کہ 56 کھلاڑی زائد العمر ہیں۔
ٹیموں نے زائد العمر کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کے بعد نئے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس کل سے بحال ہوجائیں گے۔
Comments are closed.