جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.