ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو ہوگا جس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں وفاقی وزرا اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام 1100 ارب اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کے لیے 1559 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں بچوں کے امپورٹڈ دودھ پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.