جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قومی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں مزید 6 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردیا

دورہ نیوزی لینڈ کےلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز مزید 6 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دیا۔ 

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 2 گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں مزید 6 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا، دوسرے روز اعظم خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان، اور محمد عمران نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 2 گھنٹے ٹریننگ سیشن کیا، نیٹ پریکٹس اور وارم اپ سیشن میں پلیئرز نے خوب جم کر کھیل دکھایا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں موجود رہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز میچز کی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.