قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد نے 147 کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔
دوسری طرف احسن رمضان نے دفاعی چیمپئن محمد آصف کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں سیمی فائنل براہ راست نشر کرے گا۔
کراچی میں جاری نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز دلچسپ و سنسنی خیز ثابت ہوئے، پہلے محمد سجاد نے 147 کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔
انہوں نے ٹیبل پر موجود تمام گیندوں کو بلیک بال کے ساتھ ایک ہی باری میں پوٹ کردیا۔
محمد سجاد نے دوسرے فریم میں ذولفقار قادر کے خلاف یہ کارناہ انجام دیا۔
پاکستان ڈومسٹک ایونٹ میں پہلی بار کسی کیوئسٹ نے 147کا سب سے بڑا بریک کھیلا ہے۔
تاہم اس کے باوجود ذولفقار قادر نے ہمت نہیں ہاری اور مقابلے کو آخری فریم تک لے گئے۔
محمد سجاد نے 9 فریم پر مشتمل کواٹرفائنل 4-5 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ادھر پنجاب کے احسن رمضان نے ٹاپ سیڈ دفاعی چیمپئن محمد آصف کو 2-5 سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
حارث طاہر نے شاہد آفتاب کو2-5 جبکہ بابر مسیح نے محمد رمضان کو 1-5 سے ہرایا۔
سیمی فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے، محمد سجاد کا مقابلہ حارث طاہر اور احسن رمضان کا مقابلہ بابر مسیح سے ہوگا۔
Comments are closed.