وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے دروازے کے قریب سے پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون سے مسلح شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا، ملزم کو قومی اسمبلی کے وی آئی پی گیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.