اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کو مل گیا۔

ایوان میں پیش کی گئی ترمیم میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن صدر کی مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ دے گا۔

ترمیم کی منظوری کے بعد جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار دینے کےلیے آئینی ترمیم ضروری تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.