پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے قومی اسمبلی اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں اسمبلی اجلاس عجلت میں بلانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری اور نون لیگ کی مریم اورنگزیب حکمت عملی مرتب کریں گی۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عوام دشمن پالیسیوں اور جمہوریت کش اقدامات کا پارلیمان میں مشترکہ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکلیف پیکج کا اطلاق ہونا شروع ہو گیا ہے۔
Comments are closed.