قومی اسمبلی کے آج اور کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ کی کل منظوری کا امکان ہے جس میں 413 کھرب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میںں لازمی اخراجات پر بحث ہوگی اور ووٹنگ نہیں ہوگی۔
قومی اسمبلی مختلف وزارتوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 133 مطالبات زر کی بھی منظوری دے گی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔
Comments are closed.