قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ 3 سال میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے خسارے سے متعلق تفصیلات پیش کردی گئیں۔
ایوان میں پی آئی اے خسارے کی تفصیلات وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پیش کیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے نقصانات میں 2018ء کے بعد سے کمی آئی ہے، سال 2019ء میں خسارہ 52 ارب روپے سے زائد رہا۔
جواب میں بتایا گیا کہ سال 2020 میں خسارہ 34 ارب روپے ہوا جبکہ سال 2021 کے 9 ماہ (جنوری تا ستمبر) تک خسارہ 42 ارب سے زائد رہا۔
Comments are closed.