وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے استعفے واپس لینے ہوں گے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ویلکم کریں گے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں، سیاستدان بنیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر ان کے استعفے واپس دے سکتے ہیں، یہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے۔
Comments are closed.