بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ کا عجوبہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ کا عجوبہ ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہتر تھا سیاست دان ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالتے، آگ اس قدر پھیل گئی کہ تمام نگاہیں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اکثریت یہ رائےرکھتی ہے کہ 2018 میں دھاندلی کےنتیجےمیں حکومت بنی، سارا غیر آئینی کھیل دوبارہ دھاندلی سے اقتدار میں آنے کے لیے ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت قائم ہونی چاہیے جو 90 روز میں الیکشن کروائے۔

امیر جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات بے حد ضروری ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام اتنا مضبوط نہیں کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ ہو سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.