منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

قومی اسمبلی قرارداد پر 8 ارکان کے دستخط جعلی ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے خلاف منظور قرار داد پر 8 ارکان کے دستخط جعلی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف منظور ہونے والی قرار داد پر 42 افراد نے دستخط کیے، جن میں سے 8 جعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی دستخط کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف اور سیکریٹری اسمبلی کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسمبلی سیکرٹری اور اسپیکر راجا پرویز اشرف ثابت کریں کہ دستخط اصلی ہیں ورنہ ان کے خلاف پرچہ درج کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ قرار داد پر دستخط کرنے والے دیگر 34 ارکان کیخلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ مریم نواز نے اُن کو نااہل کرانے کا پورا بندوبست کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.