وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت کے معاملے پر اسپیکر کی جانب سے بحث کروانے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتی ہوں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہے، پاکستان اس معاملے پر ایک آواز ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ امت مسلمہ کو مل کر گستاخوں اور بد زبانوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے۔
Comments are closed.