بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی سے آج ہم اجتماعی استعفے دیں گے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ اور چوروں کی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے آج ہم قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیں گے۔

نوشہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بیرونی عناصر کا آلۂ کار بن کر سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرادی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر لیڈر ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ان سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہتا تھا اب مولانا بتائے کہ وہ خود امریکا میں یہودیوں کی حکومت کی گود میں بیٹھ کر کونسے اسلام اور پاکستان کی خدمت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.