بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی: حکومتی ارکان کا بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکانِ قومی اسمبلی نے بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا۔

حکومتی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا پلے کارڈ لہرا دیا، ایوان میں تاجدارِ ختم نبوت کے نعرے بھی لگائے گئے۔

آج ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیئے جانے اور شور شرابے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

مولانا اسعد محمود کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک پرائیویٹ ممبر کے ذریعے قرارداد پیش کی گئی، حکومت نے کہا کہ انہوں نے معاہدہ پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کہا جاتا ہے کہ ہمارا قرارداد سے کوئی تعلق نہیں۔

مولانا اسعد محمود نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم وزیرِ اعظم عمران خان قوم کو دھوکا دے رہے ہیں یا بین الاقوامی برادری کو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہنگامی اجلاس بلا کر معاملے پر غور کرنا چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.