اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطااللّٰہ اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔
عمران خٹک، مراد سعید، عمر ایوب خان، شہریار آفریدی، صداقت علی خان اور غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق شامل ہیں۔
اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔
منصور حیات خان، فواد چوہدری، ثناءاللّٰہ خان مستی خیل حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان اور علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے۔
آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ، کنول شوذب، اسد عمر اور علی نوازاعوان کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے جس کے بعد ای سی پی نے اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 35 اراکین قومی اسمبلی کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
Comments are closed.