قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی حاضری کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں 341 میں سے 265 ارکان شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 64 ارکان اجلاس سے غیرحاضر رہے، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 2، ایم کیو ایم کے 2 ارکان قومی اسمبلی غیر حاضر رہے، مسلم لیگ ق کے 5 ارکان قومی اسمبلی بھی اجلاس سے غیرحاضر رہے۔
پیپلز پارٹی کا ایک ایم این اے قومی اسمبلی اجلاس سے غیرحاضر رہا، جبکہ ایم این اے علی وزیر بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام ف کے تمام ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔
Comments are closed.