آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیئے جانے اور شور شرابے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ میں ہوئے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ یہ ایوان کوئٹہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
ایوان میں ڈاکڑ رمیش کمار کے بھائی کے انتقال پر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔
قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء، ایم این اے پیر فضل شاہ کی بھابھی اور سابق آئی جی ناصر درانی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس میں سفارش کی کہ سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کی خدمات کے صلے میں صدرِ مملکت انہیں ہلال امتیاز سے نوازیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے شور مچایا اور مطالبہ کیا کہ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے دی جائے۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ بعد میں موقع دوں گا، پہلے وقفہ سوالات پورا ہونے دیں، رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔
اس صورتِ حال کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
Comments are closed.