سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے قبل ہمیں متحد ہونا ہے اور مایوس بھائیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے قبل ہمیں ورکرز اور ووٹرز کو متحرک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے الیکشن نزدیک ہیں، ن لیگ انتخابات میں کامیاب ہوگی۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جن حالات میں مسلم لیگ (ن) حکومت میں آئی آپ کا باخبر ہونا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورکرز کنونشن میں ہم سب یہاں اکٹھے ہیں، مسلم لیگ (ن) ملک کو استحکام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہیہ کرنا ہے کہ پوری محنت کرنی ہے، حلقوں میں صحیح امیدوار دینے ہیں، یہاں وہ لوگ آئے ہیں جو اگلے الیکشن میں ن لیگ کو کامیاب کریں گے۔
Comments are closed.