وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ قوموں کی زندگی میں سانحات آتے ہیں، زندہ قومیں اپنی اخلاقیات کی بنا پر تعمیرِ نو کرتی ہیں۔
مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تعمیرِ نو کا کام مکمل کرنے کے لیے 52 ارب روپے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کاٹنا ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا آفات کو دعوت دینے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کی صبح پاکستان میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے کو 18 برس گزر گئے۔
8 اکتوبر کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
اس زلزلے سے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے تھے۔
Comments are closed.