مضبوط مدافعتی نظام آپ کو عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ خطرناک وائرس سے بھی بچا سکتا ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال کیا جائے بالخصوص ناشتے کا خاص خیال رکھا جائے کیوں کہ ایک اچھا ناشتہ آپ کو دن بھر کے امور انجام دینے کے لیے طاقت بخشتا ہے۔
ناشتے میں درج ذیل اجزاء کے استعمال سے آپ اپنے قوت مدافعت کو بہتر بناسکتے ہیں۔
خشک میوہ جات
قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے صحت بخش چکنائی اور غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے جو ہم خشک میوہ جات کے استعمال سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ناشتے میں ان کا استعمال ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ خشک میوہ جات اومیگا 3 کا بہترین ذریعہ ہیں۔
ہلدی
ناشتے میں اگر ہلدی کا استعمال کیا جائے تو یہ قوت مدافعت کو مضبوط بناسکتا ہے۔ ہلدی امراض جگر میں بھی بہت مفید ہے۔ اسے آپ دودھ یا انڈے میں شامل کرکے لے سکتے ہیں۔
چائے
بیشتر افراد کے لیے دن کا آغاز چائے کے بغیر کرنا ممکن ہی نہیں ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ہی چائے ہمارے قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ چائے بناتے ہوئے اس میں ادرک، لونگ اور دار چینی کا استعمال کریں تو یہ مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔
پروٹین
ناشتے میں ایسے اجزاء کا انتخاب کریں جو پروٹین سے بھرپور ہوں۔ جیسے انڈے، دودھ ، دہی یا پھر دالیں وغیرہ یہ دن بھر چاق و چوبند رہنے کے لیے طاقت بخشتے ہیں۔
اسموتھی
آپ دودھ اور دہی سے تیار کردہ اسموتھی کا استعمال ناشتے میں کرسکتے ہیں لیکن خیال رہے اس میں چینی کی بجائے شہد کا استعمال کیا جائے۔ یہ میٹھے کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے۔
Comments are closed.