افغانستان کے شہر قندھار پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے، جہاں اب قندھار پر قبضے کے لیے جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں۔
صوبے غور کے دو اضلاع تائیوارا اور پسابند طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔
دوسری جانب افغان وزارتِ دفاع کا مختلف صوبوں میں 271 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب افغان فورسز نے تاجکستان کے ساتھ متصل افغان صوبے تخار کے دارالحکومت تالقان پر قبضےکی کوشش ناکام بنادی۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں میں مختلف صوبوں میں افغان فورسز کے آپریشن میں 271 طالبان ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.