خیبر نیوز کے صحافی متین خان کو قندھار میں طالبان نے گرفتار کر لیا، متین خان چمن میں خیبر نیوز سے منسلک ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق متین خان گزشتہ روز رپورٹنگ کے لیے قندھار گئے تھے، ان کے ساتھ کیمرا مین بھی گرفتار ہوا ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو کنٹینر میں بند کیا گیا ہے، گھر والوں کا متین خان سے ایک بار واٹس ایپ پر رابطہ ہوا تھا۔
اس بارے میں طالبان انفارمیشن دفتر کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی کو گزشتہ روز بغیر اجازت کوریج کرنے پر حراست میں لیا گیا، صحافی اور کیمرا مین سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب چمن پریس کلب نے متین خان اور کیمرا مین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹینر میں ڈالنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، متین خان کو فوری رہا کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہزاروں افغانی پاکستان آتے ہیں، ان پر کوئی پابندی نہیں۔
بیان میں چمن پریس کلب نے مزید کہا ہے کہ پاکستانیوں اور صحافیوں سے نامناسب رویہ نیک شگون نہیں۔
چمن پریس کلب نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان واقعے کا نوٹس لے اور صحافیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔
Comments are closed.