غیرملکی صحافیوں کو قندھار میں کوریج سے منع کردیا گیا ہے۔
انفارمیشن آفیسر مولوی محمود کے مطابق قندھار میں حالات کے پیش نظر غیرملکی صحافی اجازت کے بغیر کام نہ کریں، جبکہ مقامی صحافی بھی اطلاع دیئے بغیر شہر میں کوریج نہیں کرسکیں گے۔
انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، اس متعلق غیرملکی صحافیوں کو انفارمیشن اینڈ کلچر دفتر کی جانب سے بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
طالبان کو تمام سرکاری اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.